بجلی بریک ڈاؤن سے موبائل فون سروس متاثر

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
موبائل نیٹ ورک کو بیک اپ پاور پر چلایا جا رہا ہے،ذرائع:فوٹو:فائل

موبائل نیٹ ورک کو بیک اپ پاور پر چلایا جا رہا ہے،ذرائع:فوٹو:فائل

  کراچی: ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے موبائل فون سروس  بھی متاثر ہوگئی۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں نیٹ ورک فیل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جا رہی ہیں تاہم نیٹ ورک طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نہیں چل سکتا۔ نیٹ ورک چلانے کے لیے جنریٹرزکو ایندھن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی عدم فراہم سے صارفین کو ڈیجیٹل والٹ اور رقوم کی ڈیجیٹل ذرائع سے منتقلی میں بھی مشکلات  پیش آ رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔