عمران خان پر حملہ : وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: عمران خان پر حملے کی تفتیش کے لیے وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس میں ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے بعد اب وفاق نے بھی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یہ پڑھیں : عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

آٸی جی ریلوے پولیس پاکستان راؤ سردار علی خان کو جے آئی ٹی کا کنونئیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈی آئی جی کامران عادل سمیت، انٹیلی جنس بیورو، انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ جے آئی ٹی وزیر آباد میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ملزم نوید کے وکیل نے محکمہ داخلہ کی تفتیش پر اعتراض دائر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔