وزیراعظم کا بجلی تعطل کا سخت نوٹس، اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب

تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے کر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: نیشنل گرڈ میں خرابی، ملک بھرمیں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وزیراعظم نے بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔