- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
بھارت؛ مندر میں تقریب کے دوران کرین اُلٹنےسے 4 افراد ہلاک

مندر میں کرین گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ویڈیو گریب
چینائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں تقریب کے دوران مورتیاں لے جانے والی کرین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے رانی پت کے دروپتی مندر میں ایک تقریب جاری تھی جس کے مورتیاں ایک کرین پر لائی گئی تھیں۔ کرین میں 8 افراد بھی موجود تھے۔
جیسے ہی کرین مندر پہنچی تو بڑی تعداد میں لوگ کرین پر لٹک لگے تاکہ مورتیوں کو ہار ڈال سکیں اور کئی افراد کرین پر چڑھ گئے۔ اس افراتفری میں کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔
ایک درجن سے زائد افراد کرین کے نیچے دب گئے۔ کرین کے نیچے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب 4 زخمیوں کو قربی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرین لوگوں کے بوجھ کی وجہ سے نہیں بلکہ زمین کی ناہمواری اور مٹی نرم ہونے کے باعث اُلٹی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔