گزشتہ 24 گھنٹے میں 77 وارداتیں؛ 55 موٹرسائکلیں اور 7 کاریں چوری

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 77 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 10 موٹرسائکلیں چھینی گئیں اور 55 موٹرسائکلیں، 5 موبائل/نقدی، 7 کاریں چوری ہوگئی۔

کراچی پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر 2 افراد زخمی کردیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 انکاؤنٹر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق واردات کے دوران 5 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ 7 ڈکیتوں کو جائے واردات سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 64 ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا۔

کراچی پولیس کے مطابق 16 اسٹریٹ کرمنلز /ڈکیت، 19 غیرقانونی اسلحہ رکھنے، 10 منشیات فروشی اور 19 دیگر ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ ملزمان سے 24 غیر قانونی پستول، 5 کلو چرس برآمد کی۔

رپورٹ کے مطابق دن بھر میں 21 چھینے گئے موبائل فون اور 5 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔