- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
پیزا کی سب سے بڑی دعوت میں 3 ہزار افراد 1000 پیزا کھا گئے

اوکلاہوما یونیورسٹی کے احاطے میں 3300 سے زائد افراد نے پیزا کھاکر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: فائل
اوکلاہوما: امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں حیرت انگیز طور پر تین ہزار افراد نے شرکت کی اور 1000 پیزا پیش کیے گئے۔ یہ تقریب اوکلاہوما یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں تین ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔
اس موقع پر اینڈولینی پیزا کمپنی کے مالک مائک بوش نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے گزشتہ 8 ماہ سے جدوجہد کر رہے تھے جس کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ اس طرح شرکا کی غیرمعمولی تعداد آگئی اور بہت جلدی میں 1000 سے زائد پیزا تیار کئے گئے۔
شام میں شروع ہونے والی دعوت میں شرط یہ تھی کہ ہرفرد پیزا کی دو سلائس کھائے اور پانی کی چھوٹی بوتل ختم کریں لیکن اسے یہ عمل 15 منٹ میں انجام دینا تھا۔ اگر 15 منٹ سے اوپر ہوجائیں تو اس کا کھانا شمار نہیں ہوگا اور مقابلے سے خارج سمجھا جائے گا۔
اس طرح کل 3357 افراد نے مقررہ وقت میں پیزا کے دو ٹکڑے کھائے اور پانی ختم کیا۔ تمام افراد ٹکٹ لے کر اس تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ اس طرح کل 40 ہزار ڈالر کے عطیات جمع ہوئے جو بیمار بچوں کے علاج پر خرچ کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔