- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر رہ گئے، 50 کروڑ کی ادائیگی سر پر آن پہنچی

2چینی کمرشل بینک 500 ملین ڈالر اور 700 ملین ڈالر کے ایسے قرض دوبارہ دے سکتے ہیں جو پاکستان نے چند ماہ قبل ادا کر دیے تھے —فائل فوٹو
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے نویں جائزہ وفد کے دورے کی تاریخوں کے بارے میں تاحال پائی جانے والی بے یقینی کے پس منظر میں پاکستان کو ایک چینی کمرشل بینک کو 500 ملین ڈالر کا قرض فوری واپس کرنا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران قرضوں کی واپسی کی مد میں کی جانے والی دوسری بڑی ادائیگی ہوگی اور اس دوران اگر کوئی بڑی رقم موصول نہ ہوئی تو ملکی زرمبادلہ ذخائر4 بلین ڈالر سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔ پاکستان یہ بڑی ادائیگی اگلے 72 گھنٹوں میں اس امید کے ساتھ کرنے والا ہے کہ دوسرے چینی مالیاتی ادارے قمری سال کی تعطیلات کے بعد نئے قرضوں کی رقوم دینا شروع کر دیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت 500 ملین ڈالر کا قرضہ جس چینی کمرشل بینک کو واپس کرے گی، اس کی طرف سے دیا گیا 300 ملین ڈالر کا ایک اور قرضہ فروری کے چوتھے ہفتے میں واپس کیا جانا ہے۔ تاہم وزارت اقتصادی امور چینی کمرشل بینک کو 800 ملین ڈالر کی پوری ادائیگی اگلے ماہ میں دکھا رہی ہے، جس سے دونوں وزارتوں کے ڈیٹا میں کچھ تضادات کی نشاندہی ہوتی ہے۔
یہ دوسری ادائیگی ہوگی جو پاکستان کسی چینی مالیاتی ادارے کو ایک ہفتے کے اندر کرے گا۔ اس سے قبل اختتام ہفتہ پر تقریباً 328 ملین ڈالر کا ضمانتی چینی قرضہ ادا کیا گیا تھا، جو پاکستان نے پاور پلانٹس لگانے کے لیے لیا تھا۔ پاکستان نے چین سے اس گارنٹی شدہ قرضے کو رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی لیکن چین فوری طور پر اس پر راضی نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی طرف سے فوری طور پر زرمبادلہ کا کوئی انجکشن نہ ملا تو اس ہفتے کے آخر تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائر مزید گرکر 3.5 بلین ڈالر کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے آئی ایم ایف کو اپنا مشن اسلام آباد بھیجنے کی دعوت دی تھی جس کا مقصد پٹڑی سے اتر جانے والے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کرنا تھا۔
تاہم کسی بھی فریق کی طرف سے باضابطہ طور پر اب تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا آئی ایم ایف کا مشن اس ہفتے آئے گا، جیسا کہ پاکستان نے درخواست کی تھی یا نہیں۔
سفارتی اور مرکزی بینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دو چینی کمرشل بینک 500 ملین ڈالر اور 700 ملین ڈالر کے ایسے قرض دوبارہ دے سکتے ہیں جو پاکستان نے چند ماہ قبل ادا کر دیے تھے۔ 500 ملین ڈالر کے قرضے کی پروسیسنگ اگلے مراحل میں داخل ہوچکی ہے جبکہ700 ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے کا مسودہ بھی موصول ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔