- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے

نامور کھلاڑیوں کے جھرمٹ میں ندا ڈار بھی ویمنز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب۔ فوٹو: فائل
کراچی: آئی سی سی ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز بھی جگمگا اٹھے جب کہ محمد رضوان اور حارث رؤف کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے مینز سائیڈ کا حصہ بنایا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا، دنیا کے بہترین مرد کھلاڑیوں سے مزین سائیڈ میں پاکستان کے محمد رضوان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
کپتان اور وکٹ کیپر انگلینڈ کے جوز بٹلر کو منتخب کرتے ہوئے ٹاپ پر رکھا گیا، ان کے ساتھ محمد رضوان کی شمولیت سے اوپننگ جوڑی مکمل کی گئی، بھارت کے ویراٹ کوہلی اور سوریاکمار یادیو بیٹنگ آرڈر میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
اگلی تین پوزیشنز گلین فلپس، سکندر رضا اور ہردیک پانڈیا سے پْر کی گئی ہیں، سیم کرن اور وانندو ہاسارنگا کے بعد حارث رؤف اور جوش لٹل بولنگ اٹیک کو مکمل کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سال بھر کے بہترین پرفارمرز کو انعام ملنے کا وقت آ گیا
ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں بھارتی سمرتی مندھانا اور آسٹریلیا کی بیتھ مونی اوپننگ پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کپتان، ان کے بعد ایشلیگ گارڈنر اورتاہیلا میک گرا چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں، چھٹے نمبر پر پاکستان کی اسٹار آل راؤنڈر ندا ڈار کو رکھا گیا ہے۔
اس کے بعد بھارتی دیپتی شرما اور ریشا گھوش، انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن، سری لنکن انوکا راناویرا اور بھارتی بولر رینوکا سنگھ موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔