- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی اب بھی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
یہودیوں کی شر انگیزی، مسجد اقصیٰ میں ذبیحہ کی اجازت کا مطالبہ کردیا

یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مضان کے مہینے میں آ رہا ہے:فوٹو:فائل
مقبوضہ بیت المقدس: یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں ذبیح کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دے دی ہے۔
درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مسلمانوں کے لیے مقدس مہینے رمضان میں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج
یہودیوں کے انتہاپسند گروپ سوشل میڈیا پر لوگوں کومسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصیٰ میں جا کر جانور ذبیح کرنے پر اکسا رہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل اسرائیل کا انتہاپسند وزیر سیکورٹی اتمار بن گویربھی تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس گیا تھا۔ مسلمان ممالک نے اسرائیلی وزیر کی حرکت کی شدید مذمت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔