- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اسلیے راجہ ریاض کو بچایا جا رہا، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لیے راجہ ریاض کو بچا رہے ہیں، یہ لوٹوں کے سہارے پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کا جس طرح سے ان لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اسپیکر کو جب پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان آرہے ہیں وہ جوتے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ایسا لگتا ہے پارلیمنٹ کے اندر کوئی سرنگ بنائی ہے جہاں سے وہ خفیہ طور پر فرار ہوجاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت یہ الیکشن کروائیں گے تو کم از کم 15 سے 18 ارب روپے درکار ہیں، صورتحال اتنی خراب ہے کہ یہ عام انتخابات کی طرف جائیں گے کیونکہ اسمبلی تو اس وقت صرف ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین کے استعفے منظور
انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال اور بداعتمادی کے ساتھ یہ حکومت کتنے دن مزید چلے گی؟ الیکشن کمیشن بے چارہ ایک کٹھ پتلی ہے اور میرا خیال ہے یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ الیکشن کمیشن کے پاس لکھا ہوا فیصلہ آتا ہے وہ پڑھ دیتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے حالات پہلے ہی خراب ہیں جس کے بحران کا حل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی۔ آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔