اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کیوں تعینات نہیں ہو رہا؟ سیکرٹری قانون و انصاف دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرڈر 27 کے تحت نوٹس موصول ہوگیا ہ، اٹارنی جنرل کی تعیناتی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر آرڈر 27 اے کے تحت عدالتی معاونت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے خلاف کیس میں احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔