- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور حملہ آور کی شناخت ہوگئی، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب ہیں، آئی جی کےپی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
- مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف
- ایک اور ’آپریشن ضربِ عضب‘ کی ضرورت
- فرنچائز کرکٹ نے انگلینڈ کیلیے پریشانی بڑھادی
صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ بھارت میں ریلیز کیلئے تیار

جوائے لینڈ کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا ہے(فوٹو؛ انسٹاگرام)
کراچی: پاکستان کی آسکرز کیلئے نامزد فلم ’جوائے لینڈ‘ جلد بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوائے لینڈ سنڈینس فلم فیسٹیول میں امریکی پریمیئر کے بعد روایتی تھیٹر ریلیز کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر کا سفر کرے گی۔
ایکسپریس گروپ سے بات کرتے ہوئے جوائے لینڈ کی پروڈکشن ٹیم نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ فلم دیگر ممالک سمیت بھارت میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ہدایتکار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پڑوسی ملک بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پہلی فلم بن جائے گی۔ اس سے قبل 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کو بھارت میں ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ’جوائے لینڈ‘ لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا
اس فلم کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے یہ دنوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جبکہ لڑکا پہلے ہی شادی شدہ ہوتا ہے، فلم میں علی جونیجو اور علینہ خان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
اداکار و ہدایتکار رض احمد اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسرہیں جبکہ جوائے لینڈ کی کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثروت گیلانی، رستی فاروق، سلمان پیرزادہ اور سہیل سمیر شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔