اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب سے زائد میں نیلام

 منگل 24 جنوری 2023
رہائشی اور کمرشل پلاٹس کیلئے نیلامی 26 جنوری تک جاری رہے گی (فوٹو: فائل)

رہائشی اور کمرشل پلاٹس کیلئے نیلامی 26 جنوری تک جاری رہے گی (فوٹو: فائل)

اسلام آباد کے سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب 54 کڑور روپے سے زائد کی مالیت میں فروخت ہوا جبکہ دیگر پلاٹس کی نیلامی 2 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پلاٹس کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس اب بھی دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ پلاٹس کی اوپن آکشن 26 جنوری تک جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔