- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلینگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا

—فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافے کے باعث ملک کی تین بڑی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈس اور ہنڈا کے بعد سوزوکی کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ پندرہ ہ ہزار روپے سے تین لاکھ پچپن ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ سوزوکی موٹرز کی جانب سے اعلان کردہ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اضافے کے بعد سولہ لاکھ ننانوے ہزار روپے سے بڑھ کر اٹھارہ لاکھ 59ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 76 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 56 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 21 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 10ہزار روپے کردی گئی ہے ۔
اسی طرح آلٹو اے جی ایس کی قیمت کی قیمت2 لاکھ روپے اضافے کے بعد22 لاکھ23 ہزار روپے سے بڑھا کر24 لاکھ 23 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہکلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2 لاکھ85 ہزار روپے اضافے کے بعد27 لاکھ54 ہزار روپے سے بڑھا کر30لاکھ 39ہزار روپے ہے اور کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 30 لاکھ24 ہزار روپے سے بڑھ کر33 لاکھ 39ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار روپے اضافے کے بعد 32 لاکھ 34 ہزار روپے سے بڑھ کر 35 لاکھ 69 ہزار روپے ویگن آر کے وی ایکس آر ویریئنٹ کی قیمت2 لاکھ8 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 24 لاکھ21 ہزار روپے سے بڑھا کر26 لاکھ 29ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت2 لاکھ 25 ہزار روپے اضافے کے بعد 25 لاکھ64 ہزار روپے سے بڑھ کر27 لاکھ 89 ہزار روپے او رویگن آر اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے اضافے کے بعد 28 لاکھ 2 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 59ہزار روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت2 لاکھ 99 ہزار روپے اضافے کے بعد31 لاکھ80 ہزار روپے سے بڑھ کر34 لاکھ 79ہزار روپے، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت3 لاکھ22 ہزار روپے اضافے کے بعد34 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ کر37 لاکھ 42ہزار روپے اورسوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت3 لاکھ 55ہزار روپے اضافے کے بعد37 لاکھ60 ہزار روپے سے بڑھ کر41 لاکھ 15ہزار روپے کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ راوی کیری ڈبہ کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد14 لاکھ24 ہزار روپے سے بڑھ کر15 لاکھ 39ہزار روپے، راوی بغیر ڈیک کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 13 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر14 لاکھ 64 ہزار روپے، بولان وین کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کے بعد15 لاکھ روپے سے بڑھ کر 16لاکھ 19ہزار روپے جبکہ بولان کارگو کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کے بعد14 لاکھ 87 ہزار روپے سے بڑھا کر16 لاکھ 86 روپے کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔