انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ بدترین سے شکست

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 جنوری 2023

آکلینڈ: آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ ویمن کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست سے دوچار ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات بھی محدود ہوگئے ہیں۔

کیویز کی طرف سے ایک سو اناسی رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر صرف 75 رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹیں گنوا کر مخالف ٹیم کو 178 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جارجیا پلیمر 53 رنز بناکر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی انوشا ناصر نے 3 اور ماہ نور آفتاب نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بناسکی، اریشہ نور 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔