آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بین اسٹوکس مقرر، بابر اعظم بھی شامل

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم 2022 کا کپتان بین اسٹوکس کو مقرر کرتے ہوئے اسکواڈ میں بابر اعظم کو بھی شامل کرلیا۔

آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کے بعد سال 2022 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی قیادت  بین اسٹوکس کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے

مینز ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم اسکواڈ

ٹیم میں عثمان خواجہ (آسٹریلیا)، بریتھ ویتھ (ویسٹ انڈیز)، مارنس لیبوسچگن (آسٹریلیا)، بابر اعظم (پاکستان)، جونی بیرسٹو (انگلینڈ)، رشبھ پنت (بھارت)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، کگیسو ربادا (جنوبی افریقا)، نیتھن لیون (آسٹریلیا)، جیمز ایڈریسن (انگلینڈ) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سیتینوں فارمیٹ کی ٹیمز میں کھلاڑیوں کے نام کارکردگی اور شائقین کرکٹ کے ووٹ کی بنیاد پر شامل کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔