دِل کی عمر 10 سال کم کردینے والا جین دریافت

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023

برسٹل: سائنس دانوں نے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جو دل کی عمر 10 سال کم کرسکتا ہے۔

سائنس دان پُر امید ہیں کہ یہ نئی دریافت علامات ظاہر ہونے سےسالوں پہلے ہی قلبی مرض سےبچا سکے گی ،یہاں تک کہ بڑھاپے میں ہارٹ فیلیئر سے بھی صحت یاب کر دے گی۔

عرصے سے ماہرین کا یہ خیال تھا کہ وہ لوگ جو 100 سال کی عمر پاتے ہیں ان میں کوئی خصوصی جین ہوتا ہے جو ان کے دل کو عمر کے ساتھ پیش آنے والی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔

برطانیہ کے شہر برسٹل میں سائنس دانوں نے ایک متغیر جین دریافت کیا ہے (جس کے متعلق خیال ہے کہ یہ عمر کو روکتا ہے) جس نے چوہے کے دل کی عمر کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ انجیکشن کی صورت میں دیے جانے والے اس جین نے درمیانی عمر کے چوہوں کے دل کے تفاعل کو بگڑنے سے بھی بچایا۔

برسٹل یونیورسٹی میں قائم برسٹل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر پاؤلو مڈیڈو کے مطابق تحقیق کے نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صحت مند متغیر جین بوڑھے افراد کی دل کی صحت کی خرابی کو پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عمر کے ساتھ قدرتی طور پر دل کی کارکردگی اور پورے جسم میں خون گردش کرانے کا عمل خراب ہوتا ہے۔ لیکن غذا اور ورزش جیسے طرزِ زندگی کے عوامل دل کی خراب ہوتی صحت کی رفتار کا تعین کرتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق بتایا گیا ہے کہ یہ جین لوگوں میں انجیکشن کے ذریعے ڈالے جاسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔