- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
لاہور کی پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
لاہور: شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آتشزدگی کی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جب کہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شالیمار باغ کے سامنے گودام میں پیش آیا، بارش کے باعث قریب سے گزرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا۔ آگ لگنے سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی، آگ نے بجلی کی تاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
جائے وقوع پر موجود ایک دکاندار نے اپنے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی، چند لمحوں میں سڑک پر آگئے جب کہ مارکیٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ورکر بے روزگار ہوگئے۔
دوسری جانب ایس ایچ او شالیمار افضال نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد کر دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔