ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور بیلجیئم نے سیمی فائنل کا ٹکٹ پالیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ فوٹو: فائل

دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ فوٹو: فائل

دہلی: آسٹریلیا نے اسپین کو 3-4 سے شکست دے کر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 12 ویں مرتبہ جگہ بنالی۔

جیریمی ہائیورڈ نے 2 پنالٹی کارنرز کو کارآمد بناکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، فلائن اوگیلیو اور کپتان آران زیلویسکی نے بھی ایک ایک گول کیا، اسپینش کپتان مارک میریلاس فائنل وسل سے 4 منٹ قبل پنالٹی اسٹروک پر گول نہیں کرسکے.

ناکام سائیڈ کے لیے زیویئر گیسپرٹ، مارک ریکاسینس اور مارک میریلاس نے ایک ایک گول کیا۔ دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔