الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس ہوا جس میں ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین کے استعفے منظور

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں، دو اراکین کے استعفے ان کی چھٹی کے درخواست کے باعث منظور نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث ایک روز قبل استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔