- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
95ویں اکیڈمی ایوارڈز: جوائے لینڈ آسکرز میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی
کیلیفورنیا: پاکستان کی آسکرز کیلئے نامز د فلم جوائے لینڈ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں جگہ نہ بنا سکی۔
صائم صادق کی ہدایت کردہ فلم جوائے لینڈ کو آسکرز میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا تاہم پاکستانی فلم آسکرز کا حصہ بننے میں ناکام ہوگئی۔
اس کیٹگری میں جوائے لینڈ کےعلاوہ جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، ارجنٹائن کی ’ارجنٹائن 1985‘، بیلجئن کی فلم ’کلوز‘، پولش فلم ’ای او‘ اور آئرلینڈ کی ’دی کوائٹ گرل‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔
Presenting your Best Picture nominees for the 95th Academy Awards. #Oscars95 pic.twitter.com/tYQlWty91Z
— The Academy (@TheAcademy) January 24, 2023
اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلموں کی کیٹیگری کے لیے ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم ’ٹاپ گن میورک‘ اور مشہور ہدایتکار ڈیوڈ کیمرون کی فلم ’اوٹار دی وے آف واٹر‘ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں سب سے آگے سائنس فکشن فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ ہے جس نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ جبکہ پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’آل کوایٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ور ’دی بینشیس آف انیشیر‘ کو 9 نامزدگیاں ملی ہیں۔
“Everything Everywhere All at Once” has 11 Oscar noms:
Best Picture
Lead Actress
Supporting Actor
Supporting Actress
Supporting Actress
Best Director
Original Screenplay
Best Editing
Best Original Song
Best Costume Design
Best Scorehttps://t.co/kTMS4oU7Wz— Variety (@Variety) January 24, 2023
معروف گلوکار ایلویس پریسلی پر بننے والی فلم کے اداکار آسٹن بٹلر اور آنجہانی اداکارہ مارلن مونرو پر بننے والی فلم ’بلونڈ‘ میں مارلن منرو کا کردار نبھانے والی اداکارہ آنا ڈی آرمس کو بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ کیٹ بلینچیٹ کو ’ ٹار‘، کولن فیرل کو فلم ’دی بینشیز آف انیشیرن‘ اور برینڈن فریزر کو ’دی ویل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے مقبول گانے ’ناتو ناتو‘ کو بہترین موسیقی کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ملالہ یوسفزئی کی حمایت یافتہ دستاویزی فلم’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کو بھی آسکرز میں جگہ مل چکی ہے۔
یاد رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا جس میں نامزد ہونے والوں کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔