پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
وہ جلہم میں بھائی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے (فوٹو: فائل)

وہ جلہم میں بھائی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے (فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بعد انکے بھائی فراز چوہدری بھی گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی آبائی حلقے جہلم میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں جس کی پاداش میں انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس نے فراز چوہدری کو سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی بلڈنگ میں منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، لاہور سے اسلام آباد منتقلی کا حکم

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری کو تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔