- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
بھارتی فوج کے کمانڈنگ آفیسر نے ٹریننگ سینٹر میں خودکشی کرلی
نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ٹریننگ سینٹر میں 43 سالہ کرنل نشیتھ کھنہ کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں بھارتی فوج کے ٹریننگ سینٹر میں کمانڈنگ آفیسر نے صبح کئی بار کھٹکھٹانے پر بھی دروازہ نہیں کھولا تھا۔
ساتھی افسران دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو کرنل نشیتھ کھنہ کی لاش پنکھے پر جھول رہی تھی اور قریب ہی ایک خط پڑا تھا جس میں صرف ’’Sorry‘‘ لکھا ہوا تھا۔
لاش کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ موت گلے پر رسی کے دباؤ کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ کرنل کھنہ اکتوبر 2022 کو مدھیہ پردیش میں تعینات ہوئے تھے اور تب سے وہ بیوی اور بچوں سے مل نہیں سکے تھے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتے ہفتے بھی مدھیہ پردیش کے ایک اور فوجی ٹریننگ سینٹر میں 29 سالہ کیپٹن نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔