جامشورو؛ بم دھماکے سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
فوٹو : رائٹرز

فوٹو : رائٹرز

 حیدرآباد: جامشورو مانجھند تحصیل کے علاقے خانوٹ میں دہشت گردوں نے بم دھماکے سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرا دیا۔

ہائی ٹرانسمیشن لائین جامشورو 500کے وی گرڈ اسٹیشن سے دادو کی طرف جا رہی تھی۔

بم دھماکے سے ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پر این ٹی ڈی سی حکام اور پولیس پہنچ گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔