اسلام آباد میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، والدین خوشی سے نہال

رضیہ خان  بدھ 25 جنوری 2023
اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں چاروں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی

اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں چاروں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، جس پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔

چاروں بچے جن میں ایک لڑکی و 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی۔

کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔