فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ فواد چوہدری کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے لیے اسلام آباد کی دو موبائل وین آئیں۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر ساتھیوں نے مزاحمت بھی کی لیکن پولیس زبردستی فواد چوہدری کو ساتھ لے گئی، فواد چوہدری زمان پارک احتجاج سے واپس جارہے تھے۔

مزید پڑھیں؛ چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، لاہور سے اسلام آباد منتقلی کا حکم

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہیں تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔