- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا،عمران خان

ججز جمہوریت کو بچائیں، چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں، اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور وکلا کو چاہیے قانون کی حکمرانی کےلیے کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا وقت آگے پیچھے نہیں ہوتا، ڈال دیں جیل میں ، کتنے لوگوں کو ڈالیں گے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، عدلیہ نہ کھڑی ہوئی تو جسٹس منیر کو تاریخ نہیں بھولی، ججز جمہوریت کو بچائیں، عوام کے حقوق کی حفاظت کریں۔
عمران خان نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن بتائے چن کر ہمارے مخالف محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی بنایا، ہمارے نام کیوں مسترد کیے، سکھیرا صاحب وزیراعظم کے کابینہ سیکرٹری ہیں، ناصر کھوسہ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں، ہم نے نیوٹرل امپائرز رکھنے کی کوشش کی۔
محسن نقوی کا ہماری حکومت گرانے میں کردار تھا
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کو کس بنیاد پر لائے، ہماری حکومت گرانے میں اس کا اہم کردار تھا، کیا آصف زرداری اسے اپنا بیٹا نہیں کہتا، کیا اس کا چینل ہمارے خلاف پراپگینڈا نہیں کر رہا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ نیب کے موجودہ چیئرمین آفتاب سلطان نے محسن نقوی کے خلاف انکوائری کی تھی جس کیس میں محسن نقوی نے 35 لاکھ روپے نیب کو واپس کیے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ محسن نقوی نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائی شروع کردی، ہم پر 25 مئی کے تشدد میں ملوث پولیس افسران کو اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں حمزہ شہباز دور کے سارے افسران واپس لے آیا، آتے ہی میرے اوپر حملے کی جے آئی ٹی بند کردی، انکوائری افسر سعید انور شاہ کو معطل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سے پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے، محسن نقوی شفاف الیکشن کرانے نہیں بلکہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا منظر نامہ پنجاب میں دہرانے آیا ہے کہ ووٹ بینک نہ ہونے کے باوجود پی پی جیت گئی، ہم یہ کیس لےکر عدلیہ میں جارہے ہیں۔
محسن نقوی کے وزیراعلی بننے سے واضح ہوگیا الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کے آنے سے واضح ہوگیا ان کا الیکشن کرانے کا ارادہ نہیں، آئین کے تحت اسمبلی ختم ہونے کے 48 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ دینی ہوتی ہے اور 90 دن میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، ہمارے پاس دو ہی رستے ہیں، یا تو ہم عدلیہ کے پاس جائیں یا سڑکوں پر آجائیں، عدلیہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔