سعودی عرب میں سفارتخانے نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

ریاض: پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے موصول کالز پر ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز شیئر نہ کریں۔

اس حوالے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیے جائیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے،  یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔