ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی

اے پی پی  جمعرات 26 جنوری 2023
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کے 38,629 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ فوٹو : فائل

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کے 38,629 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر28.54 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2022 تک کی مدت میں ایک ہزارسی سی گاڑیوں کے 30,050 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.54 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کے 38,629 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔