وکٹوریہ آذرنیکا کو جوکووچ کی وجہ سے اپنے ساتھ ہونے والا سلوک یاد آگیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 جنوری 2023
چیٹنگ کے الزامات کو پس پشت ڈالنے میں 10 برس لگے، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

چیٹنگ کے الزامات کو پس پشت ڈالنے میں 10 برس لگے، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

میلبورن: وکٹوریہ آذرنیکا کو نووک جوکووچ کی وجہ سے اپنے ساتھ ہونے والا سلوک یاد آگیا۔

جوکووچ پر انجری کا جھوٹا بہانہ بنانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، جس پر آذرنیکا نے کہا کہ مجھے خود پر عائد ہونے والے چیٹنگ کے الزامات کو پس پشت ڈالنے میں 10 برس لگے، میں خود مقابلے کے دوران تکلیف میں مبتلا ہوئی، جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا اور مجھ پر بے ایمانی کا الزام عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس کو بھلانے میں طویل وقت لگ گیا، اسی لیے میں جوکووچ کی صورتحال کو اچھی طرح سمجھتی اور اس معاملے میں ان کے ساتھ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔