موسیقی کی الف ب سے ناواقف گلوکار بنے ہوئے ہیں، ترنم ناز

شوبز رپورٹر  منگل 8 اپريل 2014
موسیقی میں ریاضت کی بجائے سفارش اور پیسے کے بل بوتے پر کام کیا جارہا ہے
۔
فوٹو : فائل

موسیقی میں ریاضت کی بجائے سفارش اور پیسے کے بل بوتے پر کام کیا جارہا ہے ۔ فوٹو : فائل

لاہور:  گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ سچے سروں میں بنے گیت اب کہاں ؟ اب تو کمپیوٹرکے ذریعے گانے بنانے کا رجحان پرہے۔

پہلے کئی کئی برس ریاضت کے بعد نوجوان گلوکار مارکیٹ میں کام کے لیے دکھائی دیتے تھے لیکن اب ریاضت کی بجائے سفارش اورپیسے کے بل پرمیوزک جیسے مشکل ترین پروفیشن میں کام کیا جارہاہے۔ ان خیالات کااظہارترنم ناز نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب موسیقی رہی ہی نہیں ہے کیونکہ نہ تو کوئی گانے والے گلوکار ہیں اور نہ ہی موسیقی سننے والے سامعین ہیں‘ آج کل موسیقی کا کسی کو علم نہیں اور جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی گلوکار بنے ہوئے ہیں۔ نئے گلوکاروں میں کوئی بھی ایسا گلوکار نہیں جو مستقبل میں موسیقی کا نام روشن کر سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔