کراچی میں بدفعلی اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 26 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

  کراچی: پاک کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے بدفعلی،چھینا جھپٹی اور قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی شمائل ریاض ملک کے مطابق گرفتار ملزم عامر عرف امیری ولد فریدون نہایت سفاک ہے، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکے کو جبراً بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا اور موبائل فون و نقدی چھین لی تھی۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 2023/18  بجرم دفعہ 34/382/377بی کے تحت درج تھا ۔ گرفتار ملزم واردات کے بعد روپوش تھا، جسے تکنیکی و انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل میں بھی ملوث ہے، جس کا مقدمہ الزام 319/2022 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ سائٹ اے میں درج ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اس کے لیے ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔