پی ٹی آئی نے عمران خان حملہ جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 جنوری 2023
عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، یاسمین راشد

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، یاسمین راشد

 لاہور: تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان حملہ؛ جے آئی ٹی اور سی سی پی او لاہور میں اختلافات

یاسمین راشد نے استدعا کی کہ ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی، لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو کام سے روکا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔