- بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل
- سوریا کمار نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
لیاری سے درجنوں مقدمات میں ملوث عزیز بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار

(فوٹو فائل)
کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اورحساس ادارے نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جو عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔
پولیس نے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری جیسے سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں ملوث عزیز بلوچ کے قریبی ساتھی کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمدکرلیا۔ ملزم کو انٹیلی جنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کلری تھانے کی حدود میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق گرفتار ملزم محمد اویس ولد محمد یونس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔ ملزم لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے اورعزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم انتہائی پیشہ ور اوراس سے قبل کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 35/2023 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی اکٹھا کررہی ہے۔ علاوہ ازیں ملزم سے دیگر ساتھیوں سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔