شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان کا ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس

ویب ڈیسک  جمعرات 26 جنوری 2023
(فوٹو: اسکرین شاٹ)

(فوٹو: اسکرین شاٹ)

ممبئی: 4 سال بعد اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق دیپیکا اور شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے دن کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 54 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

بھارت کے تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق پٹھان ریلیز کے پہلے دن 54 کروڑ کی کمائی کر کے اب تک کی سب سے بڑی ’نان ہالیڈے اوپنر‘ بن گئی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم نے گزشتہ سال بلاک بسٹر ہونے والی جنوبی بھارتی فلم ’کے جی ایف 2‘ کو بھی پیچھے توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رُخ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی، ’پٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

بھارت سمیت دنیا بھر میں ’پٹھان‘ کے خوب چرچے ہیں فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا اور جان ابراہم سمیت سلمان خان کے کیمیو رول کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی سنیما گھروں میں کنگ خان کے مداح  فلم کے گانوں پر رقص کر کے جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

یاد رہے کہ فلم 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔