سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 26 جنوری 2023
’کسی کا بھائی،کسی کی جان‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکاری ہے (فوٹو: فائل)

’کسی کا بھائی،کسی کی جان‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکاری ہے (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

مار دھاڑ کے ایکشن سے بھرپور مناظر اور دبنگ مکالموں پر مشتمل ٹریلر میں سلمان خان کی پرانی فلموں کا فارمولا ڈالا گیا ہے۔

فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ساتھی اداکارہ پوجا ہیگدے نام پوچھتی ہیں تو سلمان خان کہتے ہیں کہ ’میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان نام سے جانا جاتا ہوں‘۔

فلم میں سلمان خان کے مداحوں کیلئے تشدد سے بھرپور خونی مناظر، کلاسک ڈانس مووز اور سلو موشن فائنٹگ کا مسالحہ رکھا گیا ہے۔

’کسی کا بھائی،کسی کی جان‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکاری ہے کیوں کہ اسے یقین ہے کہ شادی سے اس کے وسیع خاندان میں جھگڑے پیدا ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔