امریکی فورسز کا صومالیہ میں آپریشن، داعش کمانڈر10 ساتھیوں سمیت ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 27 جنوری 2023
صومالیہ میں فوجی آپریشن کی منظوری امریکی صدرجو بائیڈن نے دی تھی:فوٹو:فائل

صومالیہ میں فوجی آپریشن کی منظوری امریکی صدرجو بائیڈن نے دی تھی:فوٹو:فائل

صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا۔

امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق امریکی فوجی آپریشن میں داعش کے دیگر 2 جنجگو بھی ہلاک ہوئے۔ ال سوڈانی افریقہ میں داعش کی کارروائیوں کو پھیلانے اور دنیا بھر میں داعش کے مالی امور کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔