نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، آکلینڈ میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک  جمعـء 27 جنوری 2023
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ آکلینڈ میں 15 گھنٹوں میں 166 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثرہوا۔ طوفانی ہواؤں اور بارش سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔