- کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
- پیمرا کا پی بی اے سے سرچارج کا مطالبہ آرڈیننس کیخلاف ہے، سپریم کورٹ
- شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے
- نجی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا
- سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات
- تاریخی تقریب منعقد؛ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ تلاوت قرآن پاک اور اذان کی صدا سے گونج اٹھا
- لیونل میسی نے 100 واں گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی
- بھارتی وزیر فلائیٹ نمبر کو ایئرہوسٹس کا واٹس ایپ نمبر سمجھ بیٹھے
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ؛چیئرمین تعلیمی بورڈز کو اشتہارجاری کرنے کی ہدایت
- ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات؛ مردم شماری پرتحفظات کا اظہار
- کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
- آئی ایم ایف کا پاکستان پرسے اعتماد ختم ہو چکا ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ
- پی سی بی کا مکی آرتھراورمورنے مورکل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
- سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کی سماعت مؤخر کرنے کا حکم
- اسکاٹش حکومت کے نومنتخب سربراہ کی سرکاری رہائش گاہ میں نماز کی ادائیگی
- بلوچستان میں شدید بارشیں، سبی اور کوئٹہ کا زمینی راستہ منقطع
- نیند کی کمی ہمدردی کے جذبے کو کم کرسکتی ہے، تحقیق
- شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
- ڈپریشن فالج کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ کے وائس نوٹ فیچر میں اہم تبدیلی متوقع
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

پولیس افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ میں ڈکیتی، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں (فوٹو : ویڈیو گریب)
لاہور: سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف یہ مقدمہ پولیس افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج کیا گیا ہے جس میں فرخ حبیب سمیت آٹھ سے دس نامعلوم مسلح افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں ڈکیتی، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ، سرکاری گاڑی اور وائرلیس چھینا، ملزمان کالا شاہ کاکو ٹول پلازا پر گاڑیاں روک کر ہمارے ساتھ ڈکیتی کرنے لگے تھے، ملزمان نے گرفتار ملزم فواد چوہدری کو چھڑانے کی کوشش کی۔
دریں اثنا فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دیں، ایف آئی آر کا متن ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی گئی ہے میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالی ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لیے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں سے آگئی؟
بعد ازاں فرخ حبیب نے فیروز والا کی عدالت سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرالی جس کی تصدیق انہوں نے دوپہر ڈھائی بجے اپنے ٹوئٹ میں بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی بوگس ایف آئی آر میں عبوری ضمانت مںظور ہوگئی ہے، جعلی مقدمات ہماری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔