دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار

ویب ڈیسک  جمعـء 27 جنوری 2023
گھر میں چوری کے بعد بکھرے ہوئے سامان کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

گھر میں چوری کے بعد بکھرے ہوئے سامان کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

 لاہور: دو گھریلو ملازماؤں نے مالک کو شادی پر لوٹ لیا، ملازمین نے نکاح والے دن گھر کا صفایا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں کام کاج کے لیے رکھی گئی دو خواتین شادی والے گھر سے 60 تولے سونا چرالیا۔ جس دوران واردات ہوئی اس دوران  شہری طاہر نسیم اہل خانہ کے ساتھ بیٹے عمار کے نکاح کے لیے مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

lahore fir

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمائیں بیٹی کی بیماری کا بہانہ بنا کر نکاح کی تقریب سے روانہ ہوئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

lahore fir 2

ایف آئی آر کے مطابق 30 سالہ سونیا بی بی اور اس کے ساتھ 40 سالہ عورت کو واقعے سے تین روز قبل کام کاج کے لیے رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔