- 50 سے زائد افغان شہریوں کو قتل کرنے والے برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل
- سوریا کمار نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات، مزید 2 افراد جاں بحق
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار

مصر میں بچی سے لاپرواہی اور اسے بے ہوش کرکے کوڑے دان میں ڈالنے پر پولیس نے اس کے والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل
قاہرہ: مصری پولیس نے ایک شقی القلب ماں کو گرفتار کیا ہے جس نے پہلے اپنی ڈیڑسالہ بچی پر تشدد کیا اور اسے قریب المرگ حالت میں کچرے کے ڈھیر میں پھینک کر جارہی تھی کہ ایک خاکروب نے یہ منظر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دیدی۔
اس بچی کی شناخت بسمالا کے نام سے ہوئی ہیں جس کے بدن پر جلانے اور تشدد کے نشانات تھے۔ اس کی والدہ کا نام ’دونیہ‘ بتایا گیا ہے جس نے بچی کا ڈائپر کئی دن سےنہیں بدلا تھا جس سے بدن پر شدید سوزش اور خراشیں تھیں۔ والدہ نے بچی کے ستانے پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کا اعتراف وہ کرچکی ہے۔
اس دوران بچی بے ہوش ہوگئی اور والدہ نے اپنی ماں کی مدد سے اس کے نیم مردہ جسم کو کچرے کے ڈھیر میں ٹھکانے لگانے کی کوشش کی تو اس دوران یہ مکروہ عمل ایک خاکروب نے دیکھ لیا۔ اس نے پولیس کوبتایا کہ یہ خاتون مشکوک برتاؤ کررہی ہے۔
اس کے بعد دونیہ اور اس کی والدہ بچی کو لے کر ہسپتال دوڑیں لیکن ڈاکٹروں نے اسے معائنے کے بعد مردہ قرار دیدیا۔ اس کے بعد پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے اور ڈاکٹروں نے بچی کا پوسٹ مارٹم کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق والدہ پر بچی پر تشدد کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور محلے والوں نے بتایا کہ والدہ ایک چھوٹے سےفلیٹ میں رہتی ہیں جو بہت گندہ اور غیرمنظم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچی سخت بارش میں اکیلی گھر سےباہر نکل جاتی تھی جسے پڑوسی واپس اس کے گھر پہنچاتے تھے۔
دوسری جانب اس کے والد کا کچھ پتہ نہیں کیونکہ وہ بچی سے ملنے کبھی نہیں آیا۔ اس ضمن میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔