- بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل
- سوریا کمار نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات، مزید 2 افراد جاں بحق
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد

فوٹو ایکسپریس
کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار انسداد اسمگلنگ کی کاروائی میں اسمگل شدہ جیٹ انجن آئل برآمد کرلیا ہے۔
اس بات کا انکشاف ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس کراچی ثاقب سعید نے ایڈیشنل ڈائریکٹر افضال وٹو, نوشین اور ڈپٹی ڈائریکٹر انعام وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملیر میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں واقع گودام میں اسمگل شدہ اشیاء کی ڈمپنگ ہوتی ہے جو شہر کے مختلف حصوں وقفے وقفے سے سپلائی کی جاتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے اس مشکوک گودام کی باقاعدہ ریکی کی اور گودام سے نکلنے والے چھوٹے ٹرکوں پر نظر رکھتے ہوئے راشد منہاس روڈ اور عسکری پارک گلشن اقبال کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران پر 38کروڑ 90لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ اشیاء برآمد کیں۔
انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار امریکی برانڈ کا اسمگل شدہ ائیرکرافٹ انجن اور پسٹن آئل برآمد کیا جس کے بعد اس امر کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ پاکستان میں ائیرکرافٹ آئل کا استعمال کون اور کہاں کررہا ہے۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے بتایا کہ چھاپے میں 3600 استعمال شدہ لیپ ٹاپس, 2396 مہنگی گھڑیاں, 3ٹن غیرملکی پنیر, بھارتی کاسمیٹکس, فوڈ سپلیمنٹ اور اشیائے خوردونوش بھی برآمد ہوئے ہیں۔
چھاپہ مار کاروائی کے دوران ابتدائی طور پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے نام تحقیقات کے سبب صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کی ترسیل میں استعمال ہونے والے 4مزدا ٹرکس اور ایک سوزوکی پک اپ بھی ضبط کرلیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔