- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی
- بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو
- پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی

—فائل فوٹو
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں دن بھر کوئٹہ کی تند وتیزہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ معمول سے تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اصل درجہ حرارت سے زیادہ سردی محسوس ہوئی، کم سے کم پارہ 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ 28 جنوری (بروز ہفتہ) کو مطلع جزوی ابرآلود ہوسکتا ہے اور رات کے وقت شہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے نئے سلسلے کے سبب ہفتے اوراتوارکو کراچی، ٹھٹھ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، میرپورخاص میں چندمقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے جبکہ جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، سکھر، کشمور، خیرپور، نوشہروفیروز، دادو، شہید بے نظیرآباد، جامشورومیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کراچی کا موسم جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔