وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعـء 27 جنوری 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کے گھر تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے اطلاع دی اور لکھا کہ ’اللہ پاک کا بے حد کرم ہے کہ اُس نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے کی توفیق دے‘۔


بیٹی کی پیدائش پر وکٹ کیپر کو اُن کے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے مبارک باد دی جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔