- سوریا کمار نے کون سے منفی ریکارڈ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
- محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین

—فائل فوٹو
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ 2 دن میں 34 روپے گرگیا ہے، آئی ایم ایف اس لیے ان کے پاس نہیں آ رہا کہ ان کا بجٹ خسارہ 3 کھرب سے زائد کا ہے اور اب نئے ٹیکس کے ساتھ پٹرول کی قیمت بڑھادی جائے گی اور بجلی کا یونٹ اب یہ 50 روپے تک لے کر جائیں گے۔
پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیر ہے جو کہتا تھا کہ جہاز پر چڑھتے ہیں ڈالر آئیں گے اور 1200 ارب روپے قرضہ کم ہوا گا، جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو ڈالر 182 روپے تھا۔
شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے 2 دونوں میں 4 کھرب سے زائد کا قرضہ بڑھا دیا ہے، ملکی ذخائر اس وقت 4 ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں، اس وقت ایف بی ار کا ریونیوز اپنے ٹارگیٹ سے 400 ارب روپے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا تو باقی دوست ممالک بھی پیسے نہیں دیں گے، یہ تو آئی ایم ایف کے سامنے بالکل لیٹ گئے ہیں، ان کا سرکولر ڈیٹ اس وقت تین اشارہ دو ٹریلین پر چلا گیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت یہ ہدف سے 800 ارب روپے شارٹ ہیں، سی پی آئی تیس سے پنتیس فیصد پر جاتا دیکھیں گے، مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آنے والا ہے اور بے روزگاری بڑھے گی۔
شوکت ترین نے کہا کہ کاروبار بند ہو رہے چھ فیصد جو معیشت بڑھی رہی تھی لیکن ہمارا تخمینہ ہے کہ یہ منفی ہو گی۔
36 گھنٹے میں پاکستانیوں پر 45 ہزار ارب قرضے کا بوجھ بڑھ گیا، اسد عمر
علاوہ ازین اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشیارئے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، چھتیس گھنٹے میں پاکستانیوں پر پنتالیس ہزار ارب قرضے کا بوجھ بڑھ گیا ہے، پاکستان کے ساتھ پچھلے نو ماہ کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ کبھی تاریخ میں نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جو فیصلے کیے گئے اور بھڑکیں ماری گئیں اس سے ہزاروں کاروبار پاکستان میں بند ہو گئے، پاکستان کو اس کھائی میں لے کر گئے ہیں جہاں قومی سلامتی کا مسئلا بن گیا ہے، پاکستان میں تین ہفتے کے ذخائر بچیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لئے اب مطالبے کئے جائیں گے جس سے پاکستان کو خطرناک حد تک نقصان ہو گا، گیس و بجلی قیمتوں میں چہتر فیصد بڑھ جائے گی، یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے سیاسی انتشار اور رجیم چینج کی وجہ سے ایسا ہوا۔
اسد عمر نے کہا کہ آج کل یہ قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ نگران حکومت نوے دن میں الیکشن نہیں کروائیں گے، یہ آئین میں لکھا ہے کہ اگر الیکشن نہ کروائے تو آرٹیکل چھ کے تحت سزائے موت کا مقدمہ بن سکتا ہے، عوام کے مینڈیٹ کو نہیں مانا گیا تو مشرقی پاکستان کا سانحہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقدموں سے عمران خان کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان پر اس وقت سوچا سمجھا حملہ ہو رہا ہے، اب قوم عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے اور اس کا فیصلہ کریں، عدالتیں بھی ماضی میں ائین توڑنے میں شامل رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔