عوام استحکام پاکستان کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں، الطاف حسین

ایکسپریس ڈیسک  منگل 8 اپريل 2014
قائدمتحدہ نے دعوت پر سربراہ سنی اتحادکونسل کاشکریہ ادا کیا، شرکت کی یقین دہانی کرائی    فوٹو: فائل

قائدمتحدہ نے دعوت پر سربراہ سنی اتحادکونسل کاشکریہ ادا کیا، شرکت کی یقین دہانی کرائی فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے عوام بالخصو ص فیصل آباد اور اس کے نواحی علاقوں کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اتوار20اپریل کو ممتاز عالم دین صاحبزاد ہ فضل کریم کی پہلی برسی پر فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میںزیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم گذشتہ سال 15 اپریل کو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے اور 20اپریل کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دوپہر 2بجے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اتوار کی شب لندن فون کر کے الطاف حسین اور ایم کیوایم کو استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کو کانفرنس میں مدعو کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم اس اجتماع میںضرور شرکت کرے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔