شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت

ذبیر نذیر خان  ہفتہ 28 جنوری 2023

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود کی دعوت ولیمہ کی تقریب جمعہ کو کراچی میں ہوئی۔

نجی تقریب میں رشتے دار اور عزیز واقارب کے علاوہ کرکٹرز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، صحافی اور عمائدین شہر کے ساتھ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف سلیکٹر ہارون رشید ودیگر شامل تھے۔

تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، جلال الدین، صادق محمد، عبدالرقیب،فواد عالم، سعود شکیل اور سہیل خان بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کی شادی کے جشن میں سرفراز احمد نے آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا

واضح رہے کہ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی پرانی دوست نیشے سے نکاح ہوا تھا۔

پی ایس ایل  میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود گزشتہ ہفتہ دلہنیا گھر لائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔