بھارت نے ناک کی پھوار والی پہلی کووڈ ویکسین بنالی

بھارت بایوٹیک کی بنائی ہوئی آئی این سی او وی اے سی سی منظوری کے بعد اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے


ویب ڈیسک January 31, 2023
بھارت نے ناک کے ذریعے دی جانے والی پہلی کووڈ بوسٹر ویکسین کی مںظوری دیدی ہے۔ فوٹو: بی بی سی

کووڈ ویکسین کی دوڑ میں کئی ممالک شامل ہیں اور اب بھارت نے ناک میں قطرے ٹپکانے والی ویکسین بنائی ہے جو سانس کی نالیوں میں پہنچ کر اضافی (امنیاتی) تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اس سے قبل ستمبر 2022 میں چین نے بھی سانس کے ذریعے بدن میں پہنچانے والی ویکسین بنائی تھی جسے ایک اسپرے میں ڈھالا گیا تھا۔ اسے بنانے والے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ ناک کے اندرونی پرتوں اور سانس کی گزرگاہوں میں جذب ہوکر مزید تحفظ اور امنیاتی قوت فراہم کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کووڈ وائرس اسی جگہ سے زیادہ حملہ آور ہوتا ہے۔

نومبر2022 میں بھارتی ریگولیٹری اداروں نے اس نئی ویکسین کی منظوری دی ہے جسے انکوویک (iNCOVACC) کا نام دیا گیا ہے، جو حقیقت میں ایک بوسٹر ڈوز ہے۔ یہ ایسے افراد کو دی جائے گی جو بھارت میں رائج کووشیڈ اور کوویکسن کی دو دو خوراکیں لگواچکے ہیں۔ تاہم اسے ہنگامی حالت میں بھی دیا جاسکے گا۔

نجی ہسپتالوں کے لیے اس کی قیمت 800 بھارتی روپے اور سرکاری ہسپتالوں کے لیے 325 روپے ہے اور اسے آن لائن پلیٹ فارم سے خریدا جاسکتا ہے۔ اس کی دونوں خوراکیں 28 دن کے فاصلے سے لگائی جاسکتی ہے۔

انکوویک بوسٹر میں ایڈینووائرس شامل ہے جس میں جینیاتی کوڈ موجود ہے جو جسم کو انفکیشن سے لڑنا سکھاتا ہے۔

مقبول خبریں