- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
ایڈ ٹیوٹر ایپ کی غیر معمولی مقبولیت، ایجوکیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی

ایپ ہر کیٹیگری کے طالب علموں کی تعلیمی ضروریات کا وسیلہ ہے، شرکاء کا خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس
لاہور: طالب علموں کو ذہین بنانے اور قابلیت کوچارچاند لگانے والے ایڈ ٹیوٹر کی غیر معمولی مقبولیت نے ایجوکیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔
دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ای ٹیوٹر ملک کا سب سے مستند اور مکمل ایجوکیشنل ایپ بن چکا ہے ۔اس کی خصوصیات کو ہر طالب علم نے سراہا ہے۔
سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کا کہناتھا کہ ed tutor کا اجراء نہ صرف نویں ،دسویں اور گیارہویں جماعتوں کے طلبہ کی تعلیمی پیاس کو بجھانے کا سبب بن رہاہے بلکہ والدین کے لئے ایک بڑی سہولت اور اپنے بچوں کی دوران پڑھائی ہمہ وقت نگرانی کا بھی مستند ذریعہ ہے۔اس ایپ میں شامل نصاب کے مطابق سوال اور جواب کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے تجویز کیا کہ حکومت رول ماڈل کے طور پر ہر طالب علم کو ایڈ ٹیوٹر سے مستفید کرے تو ملک کے پسماندہ علاقوں میں بچوں کو گھر بیٹھے معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
ماہر تعلیم گل مریم وٹو نے کہا کہ آج کے جدید دور میں جہاں ہر طالب علم مختلف گیجیٹ استعمال کررہاہے وہاں معیاری تعلیم کے فروغ میں ایڈ ٹیوٹر ایک کارآمد ایجوکیشن ایپ ہے جو ہر کیٹیگری کے طالب علموں کی تعلیمی ضروریات کا وسیلہ، بالخصوص نویں دسویں اور گیارہویں جماعتوں کے لئے اس کا اجراء ایک کامیاب انداز تعلیم بنا ہے۔
خالد شہباز نے کہا کہ ed tutor نویں دسویں اور گیارہویں کے ان تمام طالب علموں کے لئے بھی یکساں مفید ہے جو کسی بھی وجہ سے ریگولر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس۔ایپ نے فارمر اور نان فارمر دونوں طرز کے طالب علموں کو معیاری تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کیا ہے؟
ماہر تعلیم علی ارسلان نے کہا کہ طالب علموں کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ سے تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کرکے ایڈ ٹیوٹر نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
اس موقع پر ماہرین تعلیم کے مابین پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں ایڈ ٹیوٹر کے معیار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے EDTUTOR ایک ایسا معیاری اور مستند تعلیمی ایپ ہے جس میں نویں دسویں اور گیارہویں جماعتوں کا مکمل سلیبس،نصابی سوالات،مشقی سوالات کے جوابات، کوالیفائیڈ اساتذہ کے لیکچرز، ٹیسٹ، تیاری اور اس کے نتائج جیسے اہم تعلیمی اسلوب شامل ہیں جبکہ ان جماعتوں کے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی اور انگلش مضامین(سائنس گروپ) کو اپنایا گیا ہے جس سے ملک بھر کے کثیرتعداد میں طالب علم مستفید ہورہے ہیں۔ ED TUTOR کا نعرہ ہے LEARN BETTER SCORE HIGHER۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔