سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 جنوری 2023
اسٹار فٹبالر نے موقع ضائع کیا جس کی وجہ سے میچ کا رخ بدل گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

اسٹار فٹبالر نے موقع ضائع کیا جس کی وجہ سے میچ کا رخ بدل گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ریاض: النصر کے ہیڈکوش روڈی گارشیا نے سعودی سپر کپ کے سیمی فائنل میں التحاد کیخلاف ٹیم کے باہر ہونے کا ذمہ دار کرسٹیانو رونالڈو کو ٹھہرادیا۔

سعودی فٹبال کلب النصر کے کوچ نے الزام عائد کیا کہ پہلے ہاف میں رونالڈو کی جانب سے موقع ضائع کرنے کی وجہ سے میچ کا رخ بدل گیا۔

گارشیا نے النصر کے کیخلاف جیت پر التحاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم سے پہلے ہاف میں بہت بہتر پیش کیا، بدقسمتی سے ہماری ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

فرانسیسی منیجر نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمیں سپر کپ ہارنے کا افسوس ہے لیکن ہم ابھی بھی لیگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

النصر فٹبال کلب کے روایتی حریف التحاد نے 1-3 گول سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈوکی سعودی آل اسٹارز کوشکست دے دی

پرتگالی سپر اسٹار نے 43ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن گول کیپر مارسیلو گروہے نے کوشش کو ناکام کردیا تھا۔

اس سے قبل ایک نمائشی میچ کے دوران میسی کی پیرس سینٹ جرمن نے رونالڈو کی النصر ٹیم کو شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔